اینگرو کارپوریشن کے منافع میں 65 فیصد اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 15:51

اینگرو کارپوریشن کے منافع میں 65 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) رواں سال 2018ئ کی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کے منافع میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا جون 2018ئ کے دوران اینگرو کارپوریشن نے 11 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2017ئ کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 6.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔

(جاری ہے)

اینگرو کارپوریشن کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس کی ادائیگیوں کے بعد کمپنی کے حصہ داروں کا منافع 6.1 ارب روپے تک بڑھ گیا جو گذشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 3.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منافع میں نمایاں اضافہ کا بنیادی سبب کھاد اور پیٹرو کیمیکلز کے کاروبار کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں