نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کمی

جمعہ 17 اگست 2018 15:51

نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) رواں سال 2018ئ کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق روںا سال میں جنوری تا جون 2018ئ کے دوران کمپنی نے 6.26 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 7.93 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ئ کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 1.67 ارب روپے یعنی 21 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں