پاکستان آئل فیلڈلمیٹڈکے منافع میں دوفیصد کی کمی

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

پاکستان آئل فیلڈلمیٹڈکے منافع میں دوفیصد کی کمی
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان آئل فیلڈ لیمیٹڈکے منافع میں دوفیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2018ء کوختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کو 11.703 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجو پیوستہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے،اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 49.37 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے حصص یافتگان کیلئے 25 روپے فی حصص کی شرح سے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے، قبل ازیں کمپنی حصص یافتگان کیلئے 17.5روپے فی حصص کی شرح سے عبوری ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کرچکی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے ایکسپلوریشن اخراجات میں تقریباً دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ایکسپلوریشن اخراجات کی لاگت 2.990 ارب روپے تھی، مالی سال 2016-17ء میں ایکسپلوریشن اخراجات کی لاگت 1.468 ارب روپے رہی تھی۔اس عرصہ میں آپریٹنگ اخراجات میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں