آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے قرضوں سے ملک و قوم کے بجائے اشرافیہ کی ترقی ہوتی ہے، اس سلسلہ کو جتنی جلدی بند کیا جائے بہتر ہو گا،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ہفتہ 18 اگست 2018 19:08

آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے قرضوں سے ملک و قوم کے بجائے اشرافیہ کی ترقی ہوتی ہے، اس سلسلہ کو جتنی جلدی بند کیا جائے بہتر ہو گا،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ملکی معیشت پر کاری ضرب ہو گی۔آئی ایم ایف کا نسخہ استعمال کرنے والے کسی ملک نے ترقی نہیں کی بلکہ ان کی معیشت بیٹھ گئی کیونکہ یہ کسی بھی ترقی پزیر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔

اگر آئی ایم ایف کی ہدایات اور مانیٹرنگ کی کوئی اہمیت ہوتی تو پاکستان سمیت قرضے لینے والے تمام ممالک کا یہ حال نہ ہوتا۔حکومت دیگر ذرائع سے قرضہ لینے کی کوشش کرے۔شاہد رشید بٹ نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے قرضوں سے ملک و قوم کے بجائے اشرافیہ کی ترقی ہوتی ہے اس لئے اس سلسلہ کو جتنی جلدی بند کیا جائے بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوںکی اکثریت نے الیکشن سے قبل خزانہ خالی کرنا اپنا پیدائشی حق سمجھا ہوا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت سابقہ حکومت کی طرح معیشت پر توجہ کے فقدان، بلند بانگ دعووں کی بیماری میں مبتلا نہیں ہو گی۔اسے قرضوں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت، سست رفتارترقی ، سرمایہ کاری میں کمی، بجٹ و مالیاتی خسارے اور برامدات میں اضافہ سمیت متعددسنگین چیلنجوں کا سامنا ہو گا جبکہ ایف بی آر ہمیشہ کی طرح مایوس کرے گا، اسلئے اس ادارے کیلئے نجی شعبہ سے سربراہ کے انتخاب پر غور کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کی صورت میں حکومت کو نہ صرف سخت شرائط ماننا ہونگی جس کی بجلی سب سے پہلے غریب عوام پر ہی گرتی ہے جبکہ اس سے غربت میں کمی کا ایجنڈا بھی متاثر ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں