پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پا کر جی ڈی پی میں 2.5 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ

پیر 20 اگست 2018 12:41

پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پا کر جی ڈی پی میں 2.5 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ملک کے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر کروڑوں افراد کو بجلی کی دستیابی میں مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ری نیو ایبل انرجی ایجنسی (آئی آر ای ای) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 32 ہزار 500 دیہات کو ابھی تک بجلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے جبکہ ملک کی مجموعی دیہی آبادی کا تقریباً 40 فیصد نیشنل گرڈ سے فراہم کی جانے والی بجلی سے استفادہ نہیں کر سکتا۔

رپورٹ کے مطابق جن دیہی علاقوں میں قومی گرڈ سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ وہاں پر صارفین کو 10 تا 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ بجلی کی سہولت کی عدم دستیابی سے قومی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں بجلی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پا لیا جائے تو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.5 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں