گذشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

پیر 20 اگست 2018 12:41

گذشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا اور دوران سال 1036 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران 938.640 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اسی طرح مالی سال 2015-16ء میں 788.64 ملین ڈالر اور مالی سال 2014-15ء کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات 821.510 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں