موبائل فونز کی درآمدات میں 21.1 فیصد کمی ‘ ادارہ برائے شماریات

منگل 18 ستمبر 2018 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) جولائی 2018ئ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ئ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات 69.2 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018ئ کے دوران درآمدات کی مالیت 87.7 ملین ڈالر رہی تھیں۔اس طرح جون 2018ئ کے مقابلہ میں جولائی 2018ئ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.5 ملین ڈالر یعنی 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں