پی پی ایل کا سالانہ اجلاس عام 26 اکتوبر کو ہوگا،

15 فیصد حصص کے حصہ داروں کو منافع اور بونس دینے کی منظوری دی جائے گی

بدھ 19 ستمبر 2018 13:27

پی پی ایل کا سالانہ اجلاس عام 26 اکتوبر کو ہوگا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا سالانہ اجلاس عام 26 اکتوبر کو ہوگا جس میں پی پی ایل کے 15فیصد حصص کے حصہ داروں کو منافع اور بونس دینے کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی پی ایل کے مطابق اگر اس اجلاس میں حصہ داروں کو منافع اور بونس کی منظوری ہو جاتی ہے تو 15اکتوبر تک ممبران کے رجسٹرڈ میں شامل حصہ داروں کو یہ منافع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں