یو بی جی کے ساتھ منسلک ’’دی فائونڈر‘‘ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ، پرجوش اور بہترین امیدواروں کو ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارا ہے، امیدواروں کے ناموں کا اعلان انتہائی جمہوری انداز میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ،

افتخار علی ملک

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:13

یو بی جی کے ساتھ منسلک ’’دی فائونڈر‘‘ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ، پرجوش اور بہترین امیدواروں کو ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارا ہے، امیدواروں کے ناموں کا اعلان انتہائی جمہوری انداز میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یو بی جی کے ساتھ منسلک تاجروں کی نمائندہ تنظیم ’’دی فائونڈر‘‘ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ، پرجوش اور بہترین امیدواروں کو ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی ملک بھر میں چیمبرز کا سب سے بڑا اتحاد ہے جسے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں 90 فیصد سے زیادہ اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبرز کے الیکشن میں مختلف عہدوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان انتہائی جمہوری انداز میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں جوان، باصلاحیت، کاروبار و تجارت کو فروغ دینے، ملکی خدمت اور قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے جذبہ سے سرشار نوجوان شخصیات کوترجیح دی گئی ہے اور اس ضمن میں ملک بھر میں تمام مقامی بزنس لیڈرز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروپ کو چیمبرز انتخابات کے دوران تاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے اور شفاف و جمہوری انتخابی عمل پر اثر انداز ہونیکی اجازت نہیں دی جائے گی اور جمہوری طریق کار کے مطابق چیمبرز میں اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ملک بھر میں چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں یو بی جی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے اور اس کے نامزد امیدواروں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کی یقین دہانی پر تاجر اور کاروباری برادری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار چیمبرز کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں تاجر رہنمائو ں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ہمارے سابق صدور، خاص طور پر ایس ایم منیر، محمد ادریس، عبدالروف عالم اور زبیر طفیل نے ایک پیسے کی سہولیات و مراعات کے پیکج سے فائدہ نہیں اٹھایا اور سفر، رہائش اور غیر ملکی دوروں کے تمام اخراجات خود برداشت کئے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے سہ ماہی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور ایف پی سی سی کی قیادت کو تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک کے کونے کونیمیں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائن پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کو درپیش حقیقی مسائل پر فوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کو حل کرانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں