بین الاقوامی کمپنی سٹریٹیجک سوس پارٹنر کے بزنس پارٹنر داتو ہشام کی سربراہی میں تین رکنی وفد کا دورہ پاکستان

دورے کا مقصد پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کاجائزہ لینا ہے

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) بین الاقوامی کمپنی سٹریٹیجک سوس پارٹنر ( ایس ایس پی) کے بزنس پارٹنر داتو ہشام کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کاجائزہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے انہیں ملک میں کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا اور شعبہ سے وابستہ صنعت کاروں اور برآمد کنندگان سے وفد کی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کان کنی اور قیمتی پتھروں کی تیارمصنوعات کی تیاری سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں