بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ء تک پاکستان سے بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 6فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 4.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے لیکر جون 2018ء تک پاکستان سے 3لاکھ 57 ہزار546 میٹرک ٹن بیڈ وئیر کی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔صرف جون کے مہینے میں بیڈ وئیر مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 205.491 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں