جولائی اور اگست کے دوران تیل کی ملکی درآمدات میں 30.08 فیصد کااضافہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) رواں مالی سال 2019 کے پہلے دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران تیل کی ملکی درآمدات میں 30.08 فیصد کااضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران پٹرولیم کی درآمدات 2.64 ارب ڈالرتک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2018 کے اسی عرصہ کے دوران تیل کا درآمدی بل 2.03 ارب ڈالر تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مشینری کی درآمدات میں 19.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور درآمدات 1.59 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 1.97 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں