اسماعیل انڈسٹریز کے بعد از ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے دوران 21.14 فیصداضافہ

منگل 25 ستمبر 2018 17:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران اسماعیل انڈسٹریز کے بعد از ٹیکس منافع میں 21.14 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں جمع تفصیلات کے مطابق 30 جون 2018ء کے اختتام پر اسماعیل انڈسٹریز کو 1.38 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 21.14 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء میں اسماعیل انڈسٹریز کو 1.14 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں