سازگار انجینئرنگ ورکس کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 23.24 فیصد اضافہ

منگل 25 ستمبر 2018 17:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کے بعد ازٹیکس منافع میں 23.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جون 2018ء تک 186 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلہ میں 30.24 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران کمپنی کو 142.8 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں