ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے، شیخ عامر وحید جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے ،سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،صدر چیمبر آف کا مرس
بدھ 26 ستمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورے جی الیون مرکز میں پبلک باتھ رومز کی سہولت دستیاب نہیں ہے جو تاجروں کیلئے باعث تکلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی الیون مرکز میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے تاجر برادری سمیت علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے کیونکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارکنگ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلٹریشن پلانٹ، باتھ رومز اور پارکنگ سمیت جی الیون مرکز کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے اور مرکز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے تا کہ جی الیون میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے لہذا سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکار برادریسی ڈی اے کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے کیونکہ ان کے اہم مسائل حل نہیں ہو رہے لہذا انہوںنے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قریبی تعاون اشد ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں بجلی کی تاریں خطرناک طور پر لٹک رہی ہیں جس سے کوئی جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا ہے لہذا انہوں نے آئیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کی کوشش کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، احمد حسن مغل، خالد چوہدری، چوہدری زاہد رفیق، وقار ملک، چوہدری ندیم گجر، وقار گجراور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کو فوری شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئرایسو ایشن کے صدر وقاص گجر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ