نئی آٹو پالیسی کے نتیجہ میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی فروخت 4 لاکھ یونٹس تک بڑھنے کا امکان ہے، پاما

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

نئی آٹو پالیسی کے نتیجہ میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی فروخت 4 لاکھ یونٹس تک بڑھنے کا امکان ہے، پاما
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) نئی آٹو پالیسی 2018-21 کے نتیجہ میں گاڑیاں تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری سے کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی فروخت 4 لاکھ یونٹس تک بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت مقامی طور پر 2 تا 2 لاکھ 50 ہزار کاریں اور چھوٹی کمرشل گاڑیاں سالانہ تیار کی جا رہی ہیں جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی سالانہ درآمدات 60 تا 70 ہزار یونٹس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی مختلف کمپنیاں آٹو پالیسی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور آئندہ ایک دو سال میں پیداوار کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا جس سے گاڑیوں کی ملکی پیداوار چار لاکھ یونٹس تک بڑھ جائے گی جبکہ اس سے درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں