آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 13.29 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں اگست کے دوران 13.29 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) گست 2018 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں 13.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018 کے دوران 26.6 ارب روپے کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ اگست 2017 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات کا حجم 23.47 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اگست 2017 کے مقابلہ میں اگست 2018 کے دوران قومی درآمدات میں 3.13 ارب روپے یعنی 13 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں