فٹ بال کی برآمدات میں اگست کے دوران 6.45 فیصد کمی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:51

فٹ بال کی برآمدات میں اگست کے دوران 6.45 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) اگست 2018ء کے دوران فٹ بال کی برآمدات میں 6.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران پاکستان میں فٹ بال کی برآمدات سے 13.46 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.45 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے فٹ بال کی برآمدات سے 14.39 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں