معاشی صورتحال پر تشویش،حکومت کو فوری طور پر اپنی معاشی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے، ماہر معاشیات نعیم صدیقی

منگل 16 اکتوبر 2018 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) معروف سماجی شخصیت، ماہر معاشیات اور ایفرو ایشیئن بز نس فورم کے چئیر مین نعیم صدیقی نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر اپنی معاشی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے۔ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے اور درآمدات میں کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی اخراجات میں ہر ممکن کمی اور بچت پالیسی کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن سب سے اہم کام تاجر برادری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ انڈستریل علاقوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی کا تسلسل قائم رہنا ضروری ہے۔ زراعت کے شعبے میں کاشتکاروں کو سہولیات دی جائیں اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے نعیم صدیقی نے کہا کہ یہی وہ راستہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی اور ان کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں