رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:32

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستان نے فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 33.402 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 37.577 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا ۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدی فارما مصنوعات کا حجم 1333 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں