گوانگ ژو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چین کے شہر گوانگ ژو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش جاری ہے۔ کینٹن فئیرکے پہلے مرحلے میں الیکٹرانکس، مشینیری، وہیکل اینڈ سپیئر پارٹس، ہارڈ ویئر اینڈ ٹولز، بلڈنگ میٹیریلز، کیمیکل پراڈکٹس اور انرجی وسائل سے متعلق مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر مراحل میں ’’چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر‘‘ کے نام سے بین الاقوامی نمائش میں ان ڈور و آؤٹ ڈور کھیلوں کا سامان اور دیگر متعلقہ مصنوعات، ہائوس ہولڈ ٹریننگ آلات، سپورٹس نیٹس، واٹر اورکھیلوں کا دیگر سامان اور مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔ نمائش میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی متعدد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں