ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہو جاتا ہے، خادم حسین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:23

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہو جاتا ہے، خادم حسین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہوجاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ قرضوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑتا ہے جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں، اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں