’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘ میں 40 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

منگل 23 اکتوبر 2018 11:03

’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘ میں 40 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘ (سی آئی آئی ای) میں 40 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ بینک آف چائنا پاکستان آپریشنز کے کنٹری ہیڈ اور سی ای او ڈاکٹر لی تاؤ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان کی چالیس سے زائد کمپنیاں سی آئی آئی ای میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی سی آئی آئی ای کے انعقاد کا مقصد چین کی تجارتی آزادیوں، اکنامک گلوبلائزیشن اور چین کی اوپن مارکیٹ پالیسی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی منڈیاں دنیا بھر کیلئے کھلی ہیں اور ہر طرح کی کاروباری آزادی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں50 سے زیادہ ممالک کی 2800 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور نمائش میں پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت سے چین کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا اور پاک چین دوطرفہ تجارت کے تجارتی توازن کو پاکستان کے حق میں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں