بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 152 واں اجلاس

منگل 23 اکتوبر 2018 19:26

بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 152 واں اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بینک آف خیبر (بی او کی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30 ستمبر 2018 ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے نتائج کی منظوری کیلئے 152 واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی قیادت کے فرائض ڈاکٹر شہزا د خان بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور چیئرمین بی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجام دیئے۔

اجلاس میں محمد شہباز جمیل، ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر بی او کے، شکیل قادر خان ، فنانس سیکرٹری ، گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا، مقصود اسماعیل ، جارید اختر ، اسد محمد اقابل اور شہریار احمد نے شرکت کی۔ بینک کی جانب سے 30 ستمبر 2018 ء کو تیسری سہ ماہی کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس دورانیہ میں بینک ہذا کی جانب سے ایڈوانسز اور بنیادی کاروبارمیں فعال طور پراضافہ ہوا تاہم اس دورانیہ میں2017 ء کی سہ ماہی میں نٹ انٹرنسٹ آمدن میں 3,9000 ملین اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

بینک کے ایڈوانسز میں مبلغ 93,084 ملین کا اضافہ ہوا ۔ڈیپازٹس میں مبلغ 172,587 ملین روپے کی بہتری آئی، سرمایہ کاری مبلغ 87,863رہی جبکہ بینک کے مجموعی اثاثہ جات مبلغ 204,706 ہیں ۔بورڈ کی جانب سے بینک کے تمام آپریشنل امور میں بہتری اور کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا گیا اور یہ کہ30 ستمبر2018 ء کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی کیلئے سہ ماہی اکائونٹس کی منظوری بھی دی گئی۔چیئر مین نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ہمیں موجودہ پالیسی ریٹ میں تبدیلیاں اور ایکسچینج ریٹس سے متعلقہ چیلنجز کا بھر پور طریقے سے سامنا کرنے کیلئے مزید دلچسپی اور لگن سے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج بینک ہذا کی ساکھ میں اضافہ کریں گے اور اس سے صوبہ کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں