اکتوبر2018 کے دورن پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.4 فیصد کی کمی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:01

اکتوبر2018 کے دورن پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.4 فیصد کی کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) اکتوبر2018 کے دورن پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2018 کے دوران پام آئل کی درآمدات 136.9 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اکتوبر2017 کے دوران پام آئل کی درآمدات 178.7 ملین ڈالر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح اکتوبر2017 کے مقابلہ میں اکتوبر2018 کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں41.8 ملین ڈالر یعنی23 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں