مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

پیر 19 نومبر 2018 14:23

مچھلیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے مچھلیوں کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے چوتھے مہینے میں ملک سے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاء کی برآمدات سے پاکستان نے 42.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرکے مہینے میں پاکستان نے مچھلی اورمچھلیوں سے بنی اشیاء کی برآمدات سے 37.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں