مشینری کی درآمد میں اکتوبر کے دوران 61 فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات پاکستان

پیر 10 دسمبر 2018 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) رواں سال اکتوبر میں بجلی پیداکرنے والی مشینری کی درآمد میں61 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 21 کروڑ 39 لاکھ ڈالرکی مشینری درآمد کی گئی تھی جبکہ رواں سال بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 8 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں