لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو مارچ 2021ء تک مکمل کرنے کی کوششیں تیز

پیر 10 دسمبر 2018 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) حکومت نے لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور تھر کول پاور پراجیکٹ کے مالی معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے اور پاکستان کی حکومت نے رواں سال اپریل میں ان منصوبوں کے مالی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے تاریخ میں 6 سی 7 ماہ کی توسیع کی اجازت دی تھی جس کے بعد اس پرکام مارچ 2021ء تک مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی کمرشل آپریشن کی اس سے پہلے یکم اگست 2020ء تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں