یاماہا موٹر سائیکل کی پیداوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران 49.73 فیصد اضافہ

منگل 11 دسمبر 2018 15:02

یاماہا موٹر سائیکل کی پیداوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران 49.73 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) رواں مالی سال2018کے پہلے 4ماہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی پیداوار اور فروخت میں مجموعی طور پر 49.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی پیداوار 9ہزار 520یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی پیداوار 5ہزار430یونٹ تھی اس تناسب سے رواں مالی سال کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 75.32فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018 کے پہلے 4ماہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت 8ہزار406یونٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت 6ہزار771یونٹ ریکارڈ کی گئی اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ کی نسبت گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت میں 24.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں