ْمعاشی صورتحال کی بہتری سے سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہو گا، عارف حبیب سکیورٹیز

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) عارف حبیب سکیورٹیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہا ہے معاشی صورتحال کی بہتری سے سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سٹاک مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری کے زیادہ امکانات ہیں اور اس سلسلہ میں آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھنے اور بیل آئوٹ پیکج جیسے اقدامات انڈیکس میں اضافے کے لئے بہت اہم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں