گمبٹ سائوتھ فیلڈ اور کنر پساکی فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے کہا ہے کہ گمبٹ سائوتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 30 ایم ایم سی ایف ڈی اور کنر پساکی فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ گمبٹ سائوتھ فیلڈ سے گیس کی فراہمی100 فیصد جاری ہے درحقیقت پیداوار میں یومیہ تقریباً 30 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ ذخیرہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کی کنر پساکی فیلڈ سے بھی گیس کی پیدوار میں تقریباً 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں