سعودی عرب میں چھوٹے پیمانے کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سلمان آرائیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18

سعودی عرب میں چھوٹے پیمانے کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سلمان آرائیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فارن انویسٹمنٹ بورڈ جدہ چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین سلمان ارائیں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چھوٹے پیمانے کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس حوالے سے حکومت روڈ شو کا اہتمام کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دوسرے ممالک کے بڑے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جو احسن اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے والے شعبہ کو بھی مدنظر رکھ کر خصوصی پالیسی تشکیل دے، ان کو راغب کرنے کے لئے سرمایہ کاری کانفرنس کااہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت میں بہتری کے لیے چھوٹے گروپس انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں