رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت میں 44.27 فی صد کمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلی 5ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت مختلف کمپنیوں کی چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت میں 44.27فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018کے کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی پیداوار 3ہزار 518یونٹ رہی اسکی نسبت گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوارن مختلف کمپنیوں کی چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی پیداوا ر 5ہزار847 یونٹ رہی۔

اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کی پہلے 5ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اس پیداوار میں 39.83فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی فروخت 3ہزار216یونٹ رہی۔ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کی چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور جیپوں کی مجموعی فروخت 5ہزار 818 یونٹ رہی۔ اس تناسب سے گزشتہ مالی سال کے پہلی5 ماہ کی نسبت رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ہونے والی فروخت میں 44.72فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں