کسی کو بے یقینی کی فضاء سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دی جائے، داارو خان اچکزئی

کرنسی کی قدر سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،ترسیلات میں بہتری زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لئے ناکافی قرار

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوارانجینئیر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی موجودہ بے یقینی کی فضاء سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دی جائے۔ بعض عناصرمقامی کرنسی کی قدر سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے کاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھے اور سخت کاروائی کرے۔ دارو خان اچکزئی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کرنسی کے غیر معمولی اتار چڑھائو نے ملک بھر کی کاروباری برادری کو تشویش میں مبتلاء کیا ہوا ہے اس لئے حکومت جلد از جلد صورتحال کو نارمل بنانے کیلئے اقدامات کرے۔کرنسی کی قدر میں استحکام آنے تک سرمایہ کاری کی بحالی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ برامدات کی صورتحال غیر تسلی بخش جبکہ ترسیلات میں بہتری آئی ہے مگر یہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔انھوں نے کہا کہ سرکاری کارپوریشنوں اور پاور سیکٹر میں حقیقی اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال خزانے پر کھربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کو بند کیا جائے۔ تیل کی قیمتوں میں معمولی استحکام زر مبادلہ کے باقی ماندہ ذخائز کو چاٹ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں