ماضی کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی اقدامات سے کنٹرول کئے رکھا، حماد اظہر

مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر مملکت برائے ریونیو کا ایوان بالا کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس کے جواب

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی اقدامات سے کنٹرول کئے رکھا، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے، ہم ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی درخواست پر ان کیمرہ کیا گیا تھا، سٹیٹ بینک کے گورنر سے منسوب خبر غلط ہے، روپے کی قدر کا معاملہ حساس ہے، اس سے مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، ایک مخصوص طبقہ غط فہمیاں پھیلا رہا ہے، دسمبر 2017ئ میں ڈالر کی قیمت 104، 30 مئی 2017ئ کو 124 اور 30 جون 2018ئ کو 129 روپے تھی، حکومت نے قرضے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے جو کچھ کیا ہے وہ سامنے ہے، ہم نے 100 دن میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں