سیکٹر ایف 14 میں سات ہزار، ایف 16میں تین ہزار اور بہارہ کہو کے پہلے فیز میں تین ہزارکنال زمین کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نے 1989سے اب تک 23 منصوبہ جات مکمل کیے ہیں، اب سیکٹر ایف 14 میں سات ہزار کنال زمین اور سیکٹر ایف 16میں تین ہزار کنال زمین جبکہ بہارہ کہو کے پہلے فیز میں تین ہزار کنال زمین کوڈویلپ کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق فائونڈیشن اس کو شش میں ہے جتنا جلدی ممکن ہے گھروں کی کمی پر قابو پایا جائے،یہی وجہ ہے کہ بہارہ کہو فیز ٹو اور سیکٹر جی 14 اور جی 15 میں رہائشی یونٹس سولہ ہزار کنال زمین ڈوپلپ کی جارہی ہے۔

بہارہ کہو ہاوسنگ سیکم میں 36000ہزار سے زائد ممبران رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔فائونڈیشن کے ذرائع کا دعوی تھاکہ اس سکیم کو بروقت مکمل کیاجائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں