کینیڈا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مختلف شعبوں تک توسیع دینا چاہتا ہے،

پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا 70 فیصد حصہ زرعی شعبہ سے وابستہ ہے،کینیڈین ٹریڈ کمشنر مارگس میکڈونلڈ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:12

کینیڈا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مختلف شعبوں تک توسیع دینا چاہتا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) کینیڈا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کا خواہشمند ہے۔ مالی سال2016-17ء کے دوران پاک کینیڈا دو طرفہ تجارت892 ملین ڈالر تھی جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ کینیڈاکی ٹریڈ کمشنر مارگس میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو مختلف شعبوں تک توسیع دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کینیڈا کی پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا 70فیصد حصہ زرعی شعبہ سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبہ جات میں باہمی رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کی تجارت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ کینیڈا پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے تاکہ پاکستان کی توانائی کی مشکلات کو ختم کرنے میں مدد دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال2016-17ء کے دوران دونوں ممالک کی تجارت892ملین ڈالر تھی جس میں پاکستانی برآمدات کا حصہ316.60 ملین ڈالر تھا جبکہ پاکستان نے کینیڈا سے 575.41 ملین ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے درآمدات کرنے والی29 واں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں رابطوں کے فروغ سے دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں