ایک ہزار سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران42.66 فیصد، فروخت میں 13.35 فیصد اضافہ ہوا ، پاما کی رپورٹ

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) نومبر 2018 ء کے دوران 1000 سی سی سوزکی کلٹس کی گاڑیوں کی پیداوار میں42.66 فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 13.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1000 سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار 1 ہزار603 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران پیدوا ر 2ہزار 287 یونٹس رہی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزکی کلٹس کی تیار کردہ 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 684 یونٹس یعنی 42.66فیصد اضافہ یکارڈ کیا گیا ہے۔

پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت 1 ہزا ر 363 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران فروخت 1ہزار 545 یونٹس تک اضافہ ہوا اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزکی کلٹس 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت میں182 یونٹس یعنی 13.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں