ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ انٹر میڈی ایریز کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام بارے جانچ پڑتال کریں گی

انٹر میڈرٹریز رجسٹریشن ریگولیشنز2017ء میں ترامیم کردیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے اصولوں اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جانچ پڑتال اور مشتبہ لین دین سامنے آنے پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو رپورٹ کریں گے،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان

منگل 18 دسمبر 2018 17:23

ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ انٹر میڈی ایریز کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام بارے جانچ پڑتال کریں گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ انٹر میڈی ایریز کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کے حوالہ سے جانچ پڑتال (ڈیو ڈلی جنس) کریں گی۔ اس سلسلہ میں ایس ای سی پی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں انٹر میڈرٹریز رجسٹریشن ریگولیشنز 2017ء میں ترامیم کردی ہیں۔

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے (انٹر میڈی ایریز ) کمپنیوں میں اینٹی منی لانڈرنگ کے اصولوں اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گے اور کوئی بھی مشتبہ لین دین سامنے آنے کی صورت میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو اس کی رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

ریگولیشنز میں ترامیم کے بعد انٹر میڈی ایریز کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ کی شقوں پر عمل درآمد کرنا بھی لازمی ہوگیا ہے۔

ان ترامیم کے مطابق انٹر میڈی ایریز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کمپنیوں کو خدمات فراہم کرتے وقت پیش نظر رکھیں کہ ان کی صارف کمپنی یا اس کے ڈائریکٹر منی لانڈرنگ یا دہشت گردی سمیت متعلق مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔ علاوہ ازیں انٹر میڈی ایریز کیلئے یہ بھی لازمی ہے کہ ان کا صارف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی دہشت گردی میں ملوث افراد جن پر منی لانڈرنگ یا دہشت گروں کی معاونت کے حوالے سے پابندی عائد کی جا چکی ہے، کی فہرست میں شامل نہ ہو۔

اس وقت اس ای سی پی کے ساتھ کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت رجسٹرڈ انٹر میڈٹریز (کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے اداری) کی تعداد 193 ہے جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو دنیا میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے اصول وضع کرتا ہے اور رکن ممالک پر ان اصولوں پر عملدرآمد لازمی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں