سی پیک سے پاکستان میں روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوا،چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے ،سی پیک سیکرٹریٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے، سی پیک چین کے ون روڈ اینڈ ون بیلٹ منصوبے کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے ۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چینی34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہا ہے اوران منصوبوں میں اکثرتکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

سی پیک کے تحت 22 ارب ڈالرکی رقم بنیادی ڈھانچے اوردیگرمنصوبوں کے لیئے مخصوص کی گئی ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقعوں میں اضافہ ہورہاہے۔ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت چین کے شہرکاشغرسے گوادر تک شاہراہ کی تکمیل سے خطے کی تقدیربدل جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی رہداری سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں