سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں نومبر کے دوران 20 فیصد، فروخت میں 5.47 فیصد اضافہ

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) نومبر 2018 ء کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 5.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار 1 ہزار625 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران پیدوا ر 1ہزار 945یونٹس رہی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 325 یونٹس یعنی 20فیصد اضافہ یکارڈ کیا گیا ہے۔

پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوںکی فروخت 1 ہزا ر 753 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران فروخت بڑھ کر 1ہزار 849یونٹس تک پہنچ گئی اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں96 یونٹس یعنی 5.47فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں