سعودی عرب میں پاکستانی کینو اور مالٹے کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے زیراہتمام ’’پاکستان سٹرس ویک‘‘ جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 19:19

سعودی عرب میں پاکستانی کینو اور مالٹے کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے زیراہتمام ’’پاکستان سٹرس ویک‘‘ جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) سعودی عرب میں پاکستانی کینو اور مالٹے کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے زیراہتمام ’’پاکستان سٹرس ویک‘‘ جاری ہے۔ سٹرس ویک کے تحت 16 سے 23 جنوری تک میووئل سپرسٹور میں پاکستانی سٹرس پھلوں کی نمائش کی نمائش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

نمائش کے علاوہ سٹورز آنیوالے صارفین کو پاکستانی کینو کے ذائقے سے روشناس کرانے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اس دوران مینووئیل کے تمام سپرسٹوروں میں اعلیٰ معیاراورذائقے کے حامل پاکستانی کینو کو رعائتی قیمت پر فروخت کیلئے رکھا گیا ہے جس میں لوگ دلچپسی لے رہے ہیں ۔ مینووئیل سپرمارکیٹ اورسٹارایونیومال آنے والے صارفین کو پاکستانی کینو کا ذائقہ چکھنے کا موقع بھی دیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں