رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہے، ایس بی پی

پیر 21 جنوری 2019 11:28

رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہے، ایس بی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی 2018ء تا 4 جنوری 2019ء کے دوران نجی شعبہ کو 496 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 233 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کئے گئے قرضہ جات میں سو فیصد سے زائد یعنی 263 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے اعدادو شمار کے مطابق دوسری جانب اقتصادی شرح نمو کی سست روی اور شرح سود میں اضافہ کے باعث صارفین کو قرضوں کی فراہمی میں 5 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران صارفین کو قرضوں کی فراہمی 25 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران بینکوں کی جانب سے صارفین کو جاری کئے گئے قرضہ جات کا حجم 30 ارب ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں