رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 10، بیڈویئرز کی برآمدات میں 3 اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا، پی بی ایس

پیر 21 جنوری 2019 11:32

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 10، بیڈویئرز کی برآمدات میں 3 اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا، پی بی ایس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 10 فیصد جبکہ بیڈویئرز کی برآمدات میں3 فیصد اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 17 فیصد جبکہ تولیہ کی برآمدات میں 2 فیصد اور سوتی کپڑے کی برآمدات میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات 1475 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران 1335 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بیڈویئرز کی برآمدات 3 فیصد کے اضافہ سے 1124 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1161 ملین ڈالر اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں ایک فیصد کے اضافہ سے 1249 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1261 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

دوسری جانب سوتی دھاگہ کی برآمدات 17 فیصد کی کمی سے 662 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 548 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ تولیہ اور سوتی کپڑے کی قومی برآمدات بالترتیب 2 اور ایک فیصد کی کمی سے 386 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 378 ملین ڈالر اور سوتی کپڑے کی برآمدات 1067 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1053 ملین ڈالر تک کم ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں