سی پیک سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی،

اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک سیکرٹریٹ

پیر 21 جنوری 2019 14:17

سی پیک سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق سی پیک کے تحت بلوچستان میں اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقتصادی شعبے میں بہتری سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اورمقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے دور دراز علاقوں میں خاص طور پر بلوچستان میں سماجی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سی پیک منصوبے سے بلوچستان کا نقشہ بدل جائے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ گوادر میں بھی ترقی متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے ، گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، گوادر فری زون اور پینے کا صاف پانی کا منصوبہ ، پاک چین دوستی ہسپتال ، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں