وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے جرمن ادارے جی آئی زی کی ٹیم کی ملاقات، نیشنل جاب پروگرام پر تبادلہ خیال

پیر 21 جنوری 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارسے جرمن ادارے جی آئی زی کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موثر نیشنل جاب پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ حکومت کی طرف سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع کے لیے نیشنل جاب پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل جاب پروگرام کے تحت ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹرینگ (ٹیوٹ) کے بہترین اداروں میں نوجوانوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا اور نیشنل اکنامک گروتھ کے لئے انہیں متعلقہ انڈسٹریز میں بھیجا جائے گا۔

نوجوانوں کو کنسٹرکشن ، مہمان نوازی،آرٹیفشل انٹیلی جنس ، ای موبیلٹی اور روبوٹکس ایریاز میں تربیت دی جائے گی تاکہ نوجوان انٹرنیشنل مارکیٹ میں ملازمتوں کے مواقع کے معیار پر پورا اتر سکیں۔معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی میں جرمن ادارے جی آئی زی کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل کیلئے ملازمتوں کے بہترین مواقعوں کیلیے جی آئی زی کی مہارتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں