جدت کا شاہکارویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 آج لانچ کردیا گیا

صف اول کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے بیجنگ میں اپنے نئے کانسپٹ فون APEX 2019 کو باضابطہ طور پر متعارف کروادیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:01

جدت کا شاہکارویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 آج لانچ کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) صف اول کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے بیجنگ میں اپنے نئے کانسپٹ فون APEX 2019 کو باضابطہ طور پر متعارف کروادیا۔ یہ کمپنی کا پہلا 5G سمارٹ فون ہےجو کہ ڈیزائن کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ اس کا خمدار Waterdrop Glass ڈیزائن، جس میں کوئی سوراخ نہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اسکی سکرین بالکل بیزل لیس ہے، تاکہ صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے۔





اس موقع پر ویوو کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ، سپارک نی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"صارفین کی آسانی اور مستقبل کےڈیزائن کو معیار بناتے ہوئے APEX 2019 کو تخلیق کیا گیا ہے۔ اسکی Super Unibody ساخت، Full-Display فنگر پرنٹ سکینراور دیگر حیران کن فیچرز اسے اس سال کا سب سے منفرد سمارٹ فون بناتے ہیں  اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جدت اورمستقبل کی جانب پیش رفت کے حوالے سے ویوو سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

"




اس فون کا یونی باڈی ڈیزائن، بیزل کے بغیر سکرین اور ٹچ سنس ٹیکنالوجی جہاں اسے جدت سے آراستہ کرتے ہیں وہیں نئی میگ پورٹ ٹیکنالوجی، سپکیر کے بجائے باڈی ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی  اور تمام سکرین پر فنگرپرنٹ سکیننگ جیسے فیچرز پہلی بار کسی فون میں شامل کیے گئے ہیں۔





اس نئے فون کی نمایاں فیچرز کچھ یوں ہیں:

-          فل ویوو ڈسپلے اور تمام سکرین پر فنگر پرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی

-          واٹر ڈراپ گلاس  ڈیزائن ، ٹچ سینس اور مقناطیسی پورٹ

-          باڈی ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی

-          تیز ترین 5G نیٹورک

-          کوالکام سنیپ ڈریگن 855 پراسیسر، 12 گیگا بائیٹ ریم

-          256 گیگا بائیٹ میموری


آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹوئیر ٹیکنالوجی

عالمی مارکیٹ کے لیے یہ نیاسمارٹ فون  اگلے ماہ بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کروایا جائے گا اور اس میں استعمال ہونے والی تمام ٹیکنالوجیزکو دیگر ویوو سمارٹ فونز میں بھی جلد شامل کیا جائے گا۔



متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں