چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی سعودی وزیر تجارت سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 18 فروری 2019 16:31

چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی سعودی وزیر تجارت سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے سعودی وزیر تجارت سے ملاقات کی جس میں چیئرمین بی او آئی کی سعودی وزیر تجارت کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

سر دار تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان کے لیئے پرنس محمد بن سلمان کے دلی جزبات کی ہر پاکستانی دل سے قدر کرتا ہے۔تنویر الیاس نے کہا کہ سرمایہ کاری کے تاریخی معاہدوں،پر خلوص جزبوں کے اظہار سے سعودی ولی عہد نے اہل پاکستان کے دل چیت لیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں