ابھرتی ہوئی معیشتوں، نظرانداز ممالک کی منڈیوںتک رسائی اور پائوں جمانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کئی سو گنا اضافے پر بھارت کو بھی فی الفور جواب ملنا چاہیے ‘سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک

ہفتہ 23 فروری 2019 11:42

ابھرتی ہوئی معیشتوں، نظرانداز ممالک کی منڈیوںتک رسائی اور پائوں جمانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ برآمدات میںاضافے کیلئے آئند ہ چند سالوں میں نئی ابھرتی ہوئی معیشتوںاور نظرانداز ممالک کی منڈیوںتک رسائی اور پائوں جمانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کا آغازکیا جائے ،سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر جامع پالیسی بنائی جائے جس سے نہ صرف درجنوں مقامی شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔

ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن پرویز حنیف،ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، ریاض احمد، سعید خان، میجر (ر)اخترنذیر، ملک اکبر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں اور پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کئی سو گنا اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان بھی بھارتی اقدامات کا جوا ب دینے سے گریز نہ کرے ۔

عبد اللطیف ملک نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کی اقتصادی ٹیم کو دور اندیشی کا ثبوت دینا ہوگا اور ہمیں آنے والے سالوں کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔سوشل میڈیا ایک موثرپلیٹ فارم ہے ، برآمدی مصنوعات کے پویلین قائم کر کے ا ن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے لئے باقاعدہ ایک ادارہ قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہمیں آئندہ چند سالوںمیں نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور نظر انداز ممالک کی منڈیوں تک رسائی اور اپنے پائوں جمانے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اس اقدام کے آنے والے چند سالوں میں انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

سیاحت کے فروغ کیلئے اسے انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے انشورنس سمیت دیگر مراعات دی جائیں جس سے ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹیشن، مقامی دستکاری سمیت درجنوں شعبے عروج حاصل کریں گے اور اس سے ہماری برآمدات بھی بڑھیں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے بھارت کے حوالے سے پالیسی بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کئی سوگنا اضافے کے بعد ہمیں بھی بھارت کو بھرپو رجواب دینا چاہیے ۔حکومت عالمی منڈیوںمیں بھارتی مصنوعات کا بھرپو رمقابلہ کرنے کیلئے بھی مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کو مزید مراعات دے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں