40ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں 29 فیصد اضافہ

جمعرات 18 اپریل 2019 22:00

40ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری کے اختتام تک 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز پر 5.96 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ فروری 2018ئ کے اختتام پر سرمایہ کاری کا حجم 4.62 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران پریمیئم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں 29 فیصد یعنی 1.34 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بلیک اکانومی کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بعد پرائز باندز میں کی جانے والی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2018ئ کے اختتام پر غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری 939.12 ارب روپے تک بڑھی ہے جبکہ فروری 2018ئ کے اختتام پر 803.52 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ حکومت نے پرائز بانڈز کے غیر رجسٹرڈ اجرائ پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں